آئی ایم ایف کی پاورکمپنیوں کی نجکاری میں تاخیرپرتشویش
پاورکمپنیوں کے مزدوروں کی جانب سے احتجاج اوردباؤ کی وجہ سے فروخت کاعمل تاخیرکاشکارہے، چیئرمین نجکاری کمیشن
عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان میں پاورکمپنیوں کی نجکاری میں تاخیرپرتشویش ظاہر کردی۔آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ حکومت معاہدے کے مطابق نجکاری پروگرام پرعمل نہیں کر رہی،فیصل آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی کی نجکاری رواں سال اگست میں ہونا تھی لیکن اب یہ آئندہ سال مارچ میں کی جائیگی۔
اسی طرح لاہورالیکٹریسٹی سپلائی کمپنی اور اسلام آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی کی نجکاری بھی رواں سال اکتوبرکے بجائے آئندہ سال جون تک ہونیکاامکان ہے،دوسری جانب نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمدزبیرکاکہناہے کہ پاورکمپنیوں کے مزدوروں کی جانب سے احتجاج اوردباؤ کی وجہ سے فروخت کاعمل تاخیرکاشکارہے۔
ادھرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ سے متعلق مذاکرات29 جولائی کودبئی میں ہونگے۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے51کروڑڈالرکی آٹھویں قسط جاری کی جائیگی۔ مذاکرات کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پاکستانی وفدجبکہ ہینری فنگر آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت کریں گے۔