بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف پنجاب کے تاجروں کی ہڑتال

حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے، تاجرون کی دھمکی

حکومت نے یکم جولائی سے نان فائلرز کے لئے ہر قسم کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا ہے فوٹو: ایکسپریس

حکومت کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کراچی کے تاجر اتحاد نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ موخر کردیا ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اہم کاروباری اور تجارتی مراکز اور بازار بند ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ جبر ہے، اس سے عوام کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی نقصان پہنچے گا اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے۔


معاملے کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاربزنس اینڈ ٹریڈ یونینزکے نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا معائنہ کریں گے۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ تاجر تنظیموں کی تجاویز کو قبول کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اب نان فائلرز کے لئے ہر قسم کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد کردہ 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس واپس لینا ایف بی آر اور حکومت کے بس میں نہیں رہی کیونکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن چکا ہے، اس کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2x3x8a_tax_news
Load Next Story