شام کے شہر حلب میں فوجی چوکی پر خودکش حملہ 25 اہلکارہلاک

دھماکے کے بعد باغیوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں شدید لڑائی بھی ہوئی

مبصر گروپ کے مطابق کئی تنظیمیں حلب کے باقی ماندہ مغربی علاقے پر قبضے کی کوشش کررہی ہیں، فوٹو:فائل

حلب میں فوجی چوکی کے قریب خودکش حملے میں 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے مبصر گروپ کے مقامی سربراہ کے مطابق حلب کے علاقے الزہرہ میں واقع فوجی بیرک کے قریب خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد باغیوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں شدید لڑائی بھی ہوئی۔ مبصر گروپ کے سربراہ کا کہناہے کہ خودکش حملہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم نصرہ بریگیڈ فرنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔


مبصر گروپ کے مطابق کئی تنظیمیں حلب کے باقی ماندہ مغربی علاقے پر قبضے کی کوشش کررہی ہیں جس کے باعث علاقے میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہےکہ حلب شام کا اہم صنعتی اور تجارتی مرکز تھا جو 2011 کے بعد سے اب تک شامی باغیوں کی آماجگاہ بناہوا ہے اور اس کے کئی علاقوں پر قبضے کے لیے باغیوں اور فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }