کراچی حیدرآباد اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 8 اور 9 جولائی کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ
محکمہ داخلہ سندھ نے یوم حضرت علیؓ کے موقع کراچی سمیت حیدرآباد اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم حضرت علیؓ پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے جس کا اطلاق 8 اور 9 جولائی کو ہوگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔