ملالہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں تو انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا وزیراعظم

پاکستان میرا وطن ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ وہاں کے لوگوں کی مدد کروں, ملالہ

پاکستان میرا وطن ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ وہاں کے لوگوں کی مدد کروں, ملالہ فوٹو ٹوئٹر

وزیر اعظم نواز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ملالہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں تو انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوسلو میں اقوام متحدہ کے تحت جاری تعلیمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعطم نے ملالہ یوسف زئی سے کہا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔


ملالہ یوسف زئی کا ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ پاکستان آپ کا ملک ہے جب چاہیں آپ اپنے وطن آسکتی ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ وہاں کے لوگوں کی مدد کروں۔

واضح رہے کہ وزیر اعطم نواز شریف اور ملالہ یوسف زئی ان دنوں میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے 2 روزہ ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹ میں شرکت کے لیے اوسلو میں موجود ہیں۔
Load Next Story