یک نہ شد۔۔۔۔پاکستان اسٹیل کوبجلی کی فراہمی بھی بند

بجلی معطل ہونے کے باعث پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔

بجلی معطل ہونے کے باعث پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں بجلی کی فراہمی بند ہونے سے پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے۔


منگل کی شب کے الیکٹرک کے بن قاسم میں واقع بجلی گھروں سے پاکستان اسٹیل کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی، بجلی کی عدم فراہمی سے دونوں بلاسٹ فرنسسز، دونوں کوک اوون بیٹریز پلانٹس اور انتہائی بلند درجہ حرارت پر کام کرنے والے دیگر پیداواری یونٹس کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی جبکہ 1ماہ سے پاکستان اسٹیل کے کارخانوں میں قدرتی گیس کے پریشر میں شدید ترین کمی سے پیداوارصفر کی سطح کو چھونے لگی جو قومی نقطہ نگاہ سے انتہائی تشویشناک ہے۔

اس سخت ترین صورتحال کا فوری طور پر سدباب نہیں کیا گیا تو پاکستان اسٹیل کے پیداواری اور دیگر کارخانوں کو ناقابل تلافی نقصان کا احتمال ہے جس کی مرمت کیلیے نہ صرف اربوں روپے ضرورت ہوگی اور طویل وقت بھی درکار ہو گا۔ واضح رہے کہ ایس ایس جی سی کی طرف سے گیس پریشر میں انتہائی کمی کے باعث پاکستان اسٹیل اپنے پاور ہاؤسز کو بھی نہیں چلا پا رہا ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی اور پانی کی فراہمی میں روکاٹ نے پاکستان اسٹیل کے پیداواری کارخانوں کی کارکردگی کو شدید مثاثر کردیا ہے، بجلی معطل ہونے کے باعث پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔
Load Next Story