جمہوری نظام چلتا رہے یہی قومی مفاد میں ہے چیف جسٹس

بدقسمتی ہوگی اگر صدراس کیس میں ملوث رہے، ہم ایوان صدرکےجواب کا انتظار کررہے ہیں، چیف جسٹس

بدقسمتی ہوگی اگر صدراس کیس میں ملوث رہے، ہم ایوان صدرکےجواب کا انتظار کررہے ہیں، چیف جسٹس

اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ جو آئین کہتا ہے وہی ہوگا، جمہوری نظام چلتا رہے یہی قومی مفاد میں ہے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں اصغرخان کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد درانی کے مطابق سات کروڑ روپے ایم آئی کے اکاؤنٹس میں تھے۔


چیف جسٹس نےکہا کہ ہمارے سامنے سوال ہے کہ یہ انفرادی فعل تھا یا اجتماع ، یہ بدقسمتی ہوگی کہ صدر اس کیس میں ملوث رہے، ہم ایوان صدر کےجواب کا انتظار کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سرہراہ کے عہدے انتہائی اہم ہوتے ہیں بظاہر ان تینوں عہدیداروں سمیت دیگر کے ملوث ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی بدامنی کیس میں عدالت نے واضح کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، مگرکچھ نہیں کیا گیا، کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story