وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کے درمیان آج ملاقات ہوگی

روسی شہراوفا میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم بھارتی ہم منصب سے باہمی مفاد کے تمام امورپربات کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

روسی شہراوفا میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ترجمان دفترخارجہ. فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان آج روسی شہر اوفا میں ملاقات ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات آج طے ہے جس کی تجویزبھارت نے دی جس پرپاکستان نے دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات کی بھارتی تجویزکا مثبت جواب دیا،بھارت سمیت تمام ہمسایوں سےاچھے تعلقات وزیراعظم نوازشریف کی پالیسی کا حصہ ہے جب کہ ملاقات کے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب سے باہمی مفاد کے تمام امورپربات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف روسی، چینی اور افغان صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم اوفامیں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے جہاں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی جائے گی جب کہ وزیراعظم برکس کے ساتویں سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔


ترجمان دفترخارجہ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات اہم پیشرفت ہے جس کا خیرمقدم امریکا سمیت بین الاقوامی برادری نے کیا جب کہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات تھے جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان اور افغان حکومت کے اہم نمائندے موجود تھے۔ ترجمان کا جنگجو تنظیم داعش کے حوالے سے کہنا تھا کہ داعش پاکستان کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے تاہم اس خطرے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانی شہری زید حامد کے حوالے سے کہنا تھا کہ زید حامد کے لئے قونصلررسائی ابھی نہیں مل سکی جب کہ اس سے متعلق یاددہانی کرائی گئی ہے جب کہ زید حامد سے ان کی اہلیہ سے 6 جون کو ملاقات کرائی گئی تھی اور یہ ملاقات سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے توسط سے ہوئی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2xex8x_nawaz-sharif-modi_news
Load Next Story