سیف اور کرینہ کا نکاح شریعت کی رو سے نہیں ہوسکتاصدرجمعیت العلما ئے ہند

اگر خان اپنے اپکو مسلمان کہلانا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ اسلامی قانون کے مطابق شادی کرے ،مولانا حفیظ

مولانا حفیظ ندیم صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر کرینہ سیف سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں پہلے اسلام قبول کرنا ہو گا، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

KARACHI:
صدر جمعیت العلمائے ہند (ریاست مہاراشٹر)مولانا حفیظ ندیم صدیقی نے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ سیف علی خان سے شادی کے لئے کرینہ کپورکا مسلمان ہونا لازمی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جمیعت علمائے ہند ریاست مہاراشٹرکے صدرمولانا حفیظ ندیم صدیقی نے کہا ہے کہ منگل کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان ہونے والا "نکاح" دراصل نکاح نہیں کہلا یا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں کا مذہب مختلف ہے اگر سیف علی خان اپنےآپ کو مسلمان کہلانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ شریعت کی رو کے مطابق شادی کریں۔

مولانا حفیظ ندیم صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں پہلے اسلام قبول کرنا پڑے گا اس کے علاوہ ان دونوں کی شادی کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔
Load Next Story