فنکاروں کو کراچی اور لاہور میں تقسیم کرنا مناسب نہیں جاوید شیخ
خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، جاوید شیخ
BAHAWALPUR:
نامور اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو کراچی اور لاہور میں تقسیم کرنا مناسب نہیں ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں اداکارہ مناہل شاہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں لاہور اور کراچی کے فنکاروں کا میلہ لگ گیا، نامور اداکار جاوید شیخ، غلام محی الدین،اداکارہ مدیحہ شاہ،ماڈل ہما خان،ایوب کھوسہ، ڈاکٹر ہما میرو دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتا، جو کوئی بھی اچھا اور معیاری کام کرتا ہے اسے ضرور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ کراچی اور لاہور کے فنکاروں کو الگ الگ خانوں میں تقسیم کرنا مناسب نہیں، فنکار کراچی کا ہو یا لاہور کا، وہ کہلاتا پاکستانی فن کار ہے۔ خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے جونیئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب محبتوں اور چاہتوں کا مظہر ہے، میں نے شوبز میں 40 سال سے زیادہ عرصہ گزارا ہے۔اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ میں جب بھی کراچی آتا ہوں، مجھے بہت پیار ملتا ہے۔اپنے بیٹے کو بھی شوبزنس میں متعارف کروادیا ہے۔امید ہے وہ بھی پاکستان کا نام روشن کرے گا۔