خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے
صوبائی وزیرفنڈزمیں خرد برد سمیت تقرریوں اورتبادلوں میں اقربا پروری میں ملوث ہیں،احتساب کمیشن کا عدالت میں موقف
عدالت نے کرپشن الزامات پر خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کے جج سبحان شیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر احتساب کمیشن کے لا افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر فنڈزمیں خرد برد سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال اورتقرریوں و تبادلوں میں اقربا پروری میں ملوث ہیں اس لئے ان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ احتساب کمیشن نے گزشتہ روز ضیاءاللہ آفریدی کو بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xllp3_ziaullah-afridi_news