ہالی ووڈ کے مشہور اداکار عمر شریف انتقال کرگئے
لارنس آف عریبیہ میں شاندار اداکاری پر انہیں گولڈن گلوب کا ایوارڈ دیا گیا
ہالی ووڈ میں لارنس آف عریبیہ سے شہرت پانے والے مصری اداکار عمر شریف 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مصری میڈیا کے مطابق مصر میں اپنی فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف کافی عرصہ سے الزمائر کے مرض میں مبتلا اور قاہرہ کے استپال میں زیر علاج تھے۔ 1950 سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے عمر شریف نے 1962 میں ہالی ووڈ میں پہلا کردار شیرف علی کا ادا کیا جس پر انہیں اسی سال اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عمر شریف کو ہالی ووڈ فلم لارنس آف عریبیہ میں شاندار اداکاری پر انہیں گولڈن گلوب کا ایوارڈ دیا گیا اور انہیں آسکر کے لیے نامزد بھی کیا گیا اس کے علاوہ ان کا کردار ''ڈاکٹر زیواگو'' بے حد مقبول ہوا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شریف مئی سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہ الزمائر نامی ذہنی بیماری کا شکار تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xlu5o_umar-sharif_news