پہلے ون ڈے میں بھارت رسوا کن شکست سے بال بال بچ گیا
زمبابوین قائد چگمبرا کی سنچری رائیگاں،امباتی رائیدو نے 124رنز کی اننگز کھیلی
بھارت پہلے ون ڈے میں زمبابوے کے ہاتھوں رسوا کن شکست سے بال بال بچ گیا، ایلٹن چگمبرا کی ناقابل شکست سنچری بھی فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئی، مہمان ٹیم نے اعصاب شکن مقابلہ محض4رنز سے جیت لیا، امباتی رائیدو نے 124رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق فتح کیلیے 256 رنز کا تعاقب کرنے والی زمبابوین سائیڈ مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 251رنز تک محدود رہی، ایلٹن چگمبراکے104 رنز ناٹ آؤٹ رائیگاں رہے، زمبابوے کو میچ کی اختتامی 6 گیندوں پر کامیابی کے لیے 10رنزدرکار تھے لیکن چگمبرا یہ مشکل حل نہیں کرپائے، بھونیشور کمار کے آخری اوور میں محض5رنز بنے، پاکستانی نژاد سکندر رضا 33 گیندوں پر 37رنز بٹورنے میں کامیاب رہے، ہیملٹن مساکیڈزا نے34 اور گریمی کریمر نے27رنز اسکور کیے۔
اسٹورٹ بنی اور اکشر پٹیل نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین چلتاکیا، اس سے قبل ٹاس ہارنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 255رنز جوڑے، امباتی رائیدو 124 پر ناٹ آؤٹ رہے، اسٹورٹ بنی نے 77 کی اننگز کھیلی، کپتان اور اوپنر اجنکیا راہنے 34رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔