پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
محمد حفیظ 103 اورشعیب ملک 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو جیت کے لئے 256 رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت باآسانی 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کی دسویں سنچری اسکور کی وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزاد 29، اظہرعلی 21 اوربابراعظم 25 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک اورمحمد رضوان بالترتیب 55 اور20 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز، سرنگا لکمل، تلکرانے دلشان اورتھسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کرمیزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جب کہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر255 رنز بنائے۔ دنیش چندیمل 65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر اور ناٹ آؤٹ رہے۔ تلکراتنے دلشان 38، کوشال پریرا 26، لھیرو تھرمانے 23، اپل تھارنگا 20، کپتان انجیلو میتھیوز 38، ملندا سریوندانا 22، تھسارا پریرا ایک اور پرسانا بغیر کوئی رنزبنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 شکار کئے جب کہ راحت علی نے 2، محمد انور اوریاسرشاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرمحمد حفیظ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔