ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی

ایان علی کے وکلاء کی تیاری نہ ہونے کے باعث عدالت کا اظہار برہمی

عدالت کا ایان علی کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آنے کا حکم۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے خصوصی جج رانا آفتاب کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایان علی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ اس درخواست کے حوالے سے ان کی تیاری نہیں ہے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے انھیں آئندہ سماعت کے موقع پر لازمی بحث کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔
Load Next Story