تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو رقم کی واپسی کیلئے قانونی نوٹس بھجوادیا

ڈی جے بٹ کی جانب سے اضافی وصول کیے گئے ایک کروڑ 78 لاکھ کی واپسی کے لیے قانونی نوٹس بھیجا گیا

ڈی جے بٹ پہلے ہی ایک کروڑ 78 لاکھ روپے اضافی لے چکے ہیں،تحریک انصاف فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو اضافی رقم کی واپسی کے لیے قانونی نوٹس بھیجوا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جے بٹ کی ادائیگیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے مطابق ڈی جے بٹ کے ساؤنڈ سسٹم کا کرایہ 4 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتا ہے جب کہ تحریک انصاف ڈی جے بٹ کو 5 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے، ڈی جے بٹ کی جانب سے اضافی وصول کیے گئے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی واپسی کے لیے تحریک انصاف نے قانونی نوٹس بھیجوادیا ہے۔


دوسری جانب گزشتہ دنوں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھی ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپےٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوایا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2xs83f_pti_news
Load Next Story