سگریٹ پر عائد ٹیکسز کی شرح میں 796 فیصد اضافہ
ایف بی آر نے ٹوبیکو صنعت سے حاصل ہونیوالے ریونیو کا ہدف بھی مزید 25 ارب روپے بڑھادیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ کی فی ڈبی پر ٹیکسز میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت بیس سگریٹ کی ڈبی کے پیک پر سات اعشاریہ 96 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹوبیکو انڈسٹری سے سالانہ ریونیو کے اہداف میں بھی مزید پچیس ارب کا اضافہ کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 54 روپے بارہ پیسے سے کم بیس سگریٹ کے پیک پر اکیس روپے ستر پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ اب رواں مالی سال کے دوران لوئر سگریٹ کے پیکٹ پر ٹیکس میں چار اعشاریہ سات فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 67روپے سے کم لوئر سگریٹ کے پیک پر چھبیس روپے چار پیسے ٹیکس عائد کیا ہے جبکہ اپر بیس سگریٹ کے پیک جوکہ 67 سے زیادہ مالیت پر تیار ہوتا ہے پر ساٹھ روپے چھ پیسے ٹیکس عائد کیا ہے۔
گزشتہ سال اپر سگریٹ کے پیک پر 52روپے 64پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، اس طرح اپربیس سگریٹ کے پیک پر سات اعشاریہ 96فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سگریٹ کی ڈبی پر سیلز ٹیکس الگ عائد ہوتا ہے، اس کے بعد فائنل کنزیومر پرائس کا تعین کیا جاتا ہے۔ سگریٹ کیڈبی کی قیمت کے فارمولے کے تحت ریٹیل پرائس کے تعین کیلیے کاسٹ آف پروڈکشن ۔انڈسٹری پرافٹ ہول سیل اور ریٹیل مارجن اور ایکسائز ٹیکس کو جمع کیا جاتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹوبیکو انڈسڑی سے ایک سو دو ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے تھے جو پورے ہوگئے اب رواں مالی سال کے دوران ایک سو ستائیس ارب کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے ہیں۔