پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں ایان علی
جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت مانگی تھی جو نہیں دی گئی، ایان علی کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو
کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر کسی شخصیت سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیشی کے موقع پر ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی کتاب نہیں لکھ رہی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی شخصیت سے تعلق جوڑ کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے۔
ایان علی کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایان علی کا کہنا تھا کہ ابھی چونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گی کیونکہ اس سے کیس خراب ہوتا ہے، ضمانت پر رہائی کے بعد کیس پر کھل کر بات کروں گی۔