بھارتی آرٹسٹ نے ساحل سمندر کی ریت پر ملالہ کا مجسمہ بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا
بھارتی آرٹسٹ نے ساحل سمندر پر ریت سے ملالہ یوسف زئی کا مجسمہ بنایا
بھارتی ریاست اڑیسہ میں آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک نے ساحل سمندر پر ریت سے ملالہ یوسف زئی کا مجسمہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بھارتی آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک کے مطابق انہوں نے یہ مجسمہ ملالہ یوسف زئی کی ہمت اورخاص طورپر تعلیم کے لئے ان کی محبت اور جستجو کو سراہتے ہوئے بنایا ہے اور ان کی دعا ہے کہ ملالہ جلد صحت یاب ہو کر تعلیم کے شعبے میں اسی طرح ہمت اور بہادری سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔