سیاچن سے فوج کاانخلا پاک بھارت مفاد میں ہےنوید قمر
ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں،امریکا میںاب ہمارا مو قف سنا جارہا ہے
وزیر دفاع سید نوید قمرکا کہنا ہے کہ ڈرون حملے ہماری خود مختیاری کے خلاف ہیں،امریکا میں ڈرون حملوں سے متعلق اب ہمارا مو قف سنا جارہا ہے۔یہ بات انھوں نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں ایکسپریس کے نامہ نگار اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالکریم شیخ سے انکے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انکا کہنا تھاکہ سیاچن کا غیر فوجی علاقہ ہونا دونوں ملکوںکے مفاد میں ہے،سرجیت سنگھ کی رہائی اسکی سزا پوری ہونے پر ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ہم مخالفین سے بھی ٹکرائو نہیں چاہتے،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،نہیں چاہتے کہ سسٹم ڈی ریل ہو۔انھوں نے کہاکہ دہری شہریت سے متعلق قانون پر اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں،چاہتے ہیںکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تاہم الیکشن کرانا وزیر اعظم کا اختیار ہے،
نگراں حکومت پر بات چیت چل رہی ہے۔انکاکہنا تھاکہ کینالز کے پشتوں کی حالت تشویشناک ہے،محکمہ آبپاشی کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ فوری طور نہروںکے کمزور پشتوںکومضبوط کیا جائے اور چوبیس گھنٹے نہروں کی نگرانی کی جائے۔اس موقع پر انھوں نے پریس کلب ہال کیلیے 25 لاکھ روپے اور صحافی کالونی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر ٹنڈومحمد خان کے ڈپٹی کمشنر سید برکات احمد رضوی کی رہائش گاہ گئے اورانکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی،
انھوںنے پھلیلی،گونی کینال کے پشتے ٹوٹنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔انکے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو، سید اعجاز نبی شاہ، سید اعجاز شاہ بخاری اور سید شاہد شاہ بھی تھے۔