آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف، فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے جب کہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔





آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جس میں انہیں پیشہ وارانہ معاملات اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ انٹیلی جنس آپریشنز اس کے اثرات اور شہروں میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔






ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن میں بہتری آئی اور انٹیلی جنس اطلاعات سے آپریشنز کے باعث حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے لہٰذا آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2xvo9i_gen-raheel-sharif-lahore_news
Load Next Story