بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر کی حریت رہنماؤں کو عید ملن پارٹی کی دعوت
پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا، عبدالباسط
KARACHI:
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں سید علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری قیادت کو نئی دلی میں 21 جولائی کو ہونے والے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو عید ملن کی دعوت دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا جب کہ کشمیری عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور عالمی انسانی حقوق کا چارٹر دیتا ہے۔
عید ملن کی دعوت پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما اور ترجمان ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ حریت کے مرکزی رہنما نظر بند ہیں اس لیے عید ملن پارٹی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔