کویت میں گداگر کے بینک اکاؤنٹ سے 5 لاکھ کویتی دینار برآمد

مسجد کے باہر ایک شخص نمازیوں سے بھیک مانگ رہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا

کویت نے اپریل میں 22 غیر ملکی تارکین وطن کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے انھیں ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

کویت میں گرفتار غیر ملکی گداگر کے بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ کویتی دینار یعنی 62 لاکھ سعودی ریال پائے گئے۔


پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے کہ اسی دوران ایک مسجد کے باہر موجود شخص نمازیوں سے بھیک مانگ رہا تھا کہ اسے پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔

کویت کی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی جس کے دوران پتہ چلا کہ اس غیر کویتی گداگر کے اکاؤنٹ میں اس وقت بھی 5 لاکھ کویتی دینار موجود ہیں، واضح رہے کہ کویت نے اپریل میں 22 غیر ملکی تارکین وطن کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے انھیں ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
Load Next Story