نواب شاہ4 ڈاکوئوں نے ڈاکٹرکے گھر کا صفایا کردیا
اہل خانہ پر تشدد ،ملزمان لاکھوں کے زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لے اڑے
پی ایم سی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر آسودومل کے گھرمیں ڈکیتی، مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، قیمتی اشیاء، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر لیگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 4 نامعلوم ملزمان ڈاکٹر کالونی میں پی ایم سی اسپتال کے شعبہ ناک اور کان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آسودومل کے بنگلے میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ان کے بیٹے انیل کمار،
بھانجے ونود کمار اور ملازم خالد شیخ کی یرغمال بنا لیا۔ مزاحمت پر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈاکٹر آسودومل اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا گئے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز فارویمن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس امن و امان بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔