ملک بھر میں آج شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں دعاؤں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔

ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں دعاؤں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ملک بھر میں آج شب قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔



شب قدر کو قرآن کریم فرقان حمید میں لیلۃ القدراور لیلۃ المبارکہ کے ناموں سے پکارا گیا ہے اسی رات قرآنِ کریم کا نزول ہوا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس رات کو ہزارمہینوں سے بھی زیادہ بابرکت رات قراردیا ہے۔

شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوۃ التسبیح ، ختم درود شریف اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور بیشتر مساجد میں 27ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا اور اس حوالے سے مساجد کو برقی قمقموں سے بھی روشن کیا گیا ہے۔

آج کی رات مسلمان اللہ تعالی کے حضورمغفرت، ایمان کی حالت میں موت، دنیا میں اپنے رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے اور دعاؤں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔
Load Next Story