آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 4 گواہان طلب

سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے مقدمے کے طویل التواء کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا

سابق صدر مستقل استثنٰی کے باعث پیش نہیں  ہوئے، فوٹو : فائل

احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 4 گواہوں کو 28جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

راولپنڈی میں احتساب عدالت نمبر1 کے جج خالد محاچود رانجھا نے آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق صدر مستقل استثنٰی کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے مقدمے کے طویل التواء کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک گواہ نذر محمد شاہانی انتقال کرگیا ہے، جس پر عدالت نے اس کا نام گواہان کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

عدالت نے دیگر گواہان فرید احمد جونیجو، غلام قادر جونیجو، امجد جواد مرزا اور نقی امام ملک کو آئندہ سماعت پر طلب کرکے سماعت 28جولائی تک ملتوی کر دی.


 

 

 
Load Next Story