بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریا میں نہانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھاٹ کے داخلی دروازے کی جانب دوڑ لگائی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کےعلاقے راجہ مندری میں بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد پشکرم میلے میں دریائے گوداوری میں نہانے (اشنان) کے لئے گھاٹ کے داخلی دروازے کی جانب دوڑ لگارہی تھی، ہندو عقائد کے مطابق دریا میں نہانے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں اسی سلسلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے دروازہ کھلنے پر دریا کی جانب دوڑ لگائی اور متعدد افراد گرتے ہوئے بھیڑ کے پاؤں تلے روندے گئے۔
حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گوداوری پشکرم میلہ 144 برس کے وقفے کے بعد منعقد ہوتا ہے جب کہ بھارت میں تہواروں کے موقع پر بھگدڑ مچنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔