آئی پی ایل میں کرپشن ثابت ہونے پر چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ختم کر دی گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا کہ عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے باعث چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا آخری ایڈیشن مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنائی سپر کنگز نے جیتا تھا. فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات ثابت ہونے کے بعد 6 ایڈیشنز کے انعقاد کے بعد چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ختم کردی گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات ثابت ہونے کے بعد چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی بھی ختم کردی گئی جب کہ لیگ کا ساتواں ایڈیشن اس سال ہونا تھا تاہم بھارت کی جانب سے عوام کی عدم دلچسپی کا کہہ کر چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ختم کردی گئی


دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، کرکٹ ساؤتھ افریقا اور کرکٹ آسٹریلیا پر مشتمل انتظامیہ نے عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے باعث متفقہ طور پر چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس کا ستمبر 2015 میں شیڈول ایڈیشن منعقد نہیں ہو سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی دنیا بھر کے کرکٹرز کے لئے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بہت اچھا پلیٹ فارم تھا لیکن بدقسمتی سے یہ ایونٹ توقعات کے مطابق عوامی توجہ حاصل نہ کرسکا۔

بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پر چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی شروع کرائی تھی جس میں آئی سی سی ممبرز ممالک کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز کی فاتح ٹیمیں شریک ہوتی تھیں۔ چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا آخری ایڈیشن مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنائی سپر کنگز نے جیتا تھا جس کی انعامی رقم 6 ملین ڈالر تھی جب کہ چند روز قبل

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے لودھا کمیشن نے کرپشن اور سٹے کے الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پرتاحیات پابندی عائد کردی جب کہ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر 2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Load Next Story