پانی کی عدم فراہمی پر شیر شاہ میں احتجاج

پراچہ چوک پر مشتعل مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔

پراچہ چوک پر مشتعل مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔ فوٹو: فائل

شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک پر مشتعل مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔


جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے عملے نے انھیں پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا ہے جبکہ کئی بار شکایات واٹر بورڈ کے متعلقہ دفتر میں درج کرائی گئی۔

تاہم عملے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ شیرشاہ کے علاقے بلاک C اور بلاک D کے مکین گذشتہ ایک ماہ سے پانی کو ترس رہے ہیں،واٹر بورڈ کا عملہ رشوت کے عوض پانی صنعتی علاقوں میں فروخت کر رہا ہے،ایس پی اکرم ابڑو علاقہ معززین کو اپنے دفتر لے گئے جہاں انھوں نے واٹر بورڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا تاکہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Load Next Story