سرزمین پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا سربراہ پاک فوج
سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے، جنرل راحیل شریف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے جب کہ سانحے میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ لواحقین سے گفتگو میں پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، پوری قوم اور مسلح افواج شہدا کے ساتھ ہے اور اس سانحہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کوئی مذہب اور معاشرہ بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، بچوں کی المناک موت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2y4y8x_army-chief-iftar_news