بھارت میں پاکستانی فلم ’’بن روئے‘‘ کی نمائش روک دی گئی
ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فلم’’بن روئے‘‘ کی نمائش روک دی گئی ہے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی فلم ''بن روئے'' کی نمائش روک دی گئی ہے۔
پاکستانی فلم''بن روئے''طویل عرصے بعد بھارتی سنیماؤں کی زینت بننے جارہی ہے جب کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نوی نرمان سیناکی دھمکیوں کے بعد فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھارتی ریاست مہارشٹرا میں فلم کی نمائش روک دی ہے۔
بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما نے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکاروں کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے اور اس کے باوجود فلم کی نمائش کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فلم''بجرنگی بھائی جان'' کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے ۔