چیمپئنز لیگ سڈنی سکسرز نے یارکشائر کو یکطرفہ مقابلے میں8وکٹ سے پچھاڑ دیا

ناکام سائیڈ 9وکٹ پر 96رنز ہی بناسکی

ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں سڈنی سکسرزکے مائیکل لمب کا دفاعی اسٹروک، یارکشائرکیخلاف انھوں نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے. فوٹو: گیٹی امیجز

چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 میں سڈنی سکسرز نے یارکشائر کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹ سے پچھاڑ دیا۔


ناکام سائیڈ 9وکٹ پر 96رنز ہی بناسکی، مچل اسٹارک نے 3 جبکہ پیٹ کمنز اور شین واٹسن نے 2،2 وکٹیں لیں، جوئے روٹ25 اورفل جیکس21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سکسرز نے ہدف 9 ویں اوورمیں ہدف محض 2وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا، بریڈ ہیڈن 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مائیکل لیمب نے43 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قبل ازیں پیر کی شب آکلینڈ ایسز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7وکٹ سے ہرادیا۔
Load Next Story