پریذیڈنٹ ٹرافی مصباح کی روٹھی فارم نہ مان پائی

عمراکمل40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کیخلاف سوئی ناردرن کی ٹیم 195 پرڈھیر ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی روٹھی فارم نہ مان پائی، گذشتہ میچ میں پیئر کے بعد اس بار بھی وہ 29 رنز تک محدود رہے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کیخلاف سوئی ناردرن کی ٹیم 195 پرڈھیر ہوگئی، عمراکمل40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عذیر الحق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 اور محمد عمران نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔این بی پی نے3 وکٹ پر 218رنز جوڑ کر23 رنز کی سبقت لے لی، سمیع اسلم نے 63 اور ناصر جمشید نے40 کی اننگز کھیلیں، حماد اعظم45 اور فواد عالم 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


پورٹ قاسم کیخلاف پی آئی اے نے334 کا مجموعہ ترتیب دے دیا،شعیب خان سینئر67، سرفراز احمد53، طاہر خان51 اور انورعلی38 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، سمیع نے مزید دو وکٹیں لیں،انھوں نے مجموعی طور پر61 رنزکے عوض7 پلیئرز کو میدان بدر کیا، پی کیو اے نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر178رنز بنالیے، عمرامین 61 کی اننگزکھیل کرپویلین واپس لوٹے، عثمان طارق46 پر ناٹ آئوٹ ہیں، نجف شاہ نے3 وکٹیں لیں۔یوبی ایل کیخلاف اسٹیٹ بینک نے6 وکٹ پر250 رنز جوڑلیے، اوپنر و کپتان کاشف صدیق80 رنزبناکرآئوٹ ہوئے، عدنان رئیس62 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اخترایوب نے3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل یوبی ایل کی ٹیم پہلی اننگزمیں252 رنز بناکر رخصت ہوئی۔حبیب بینک کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک نے پہلی اننگز میں78 پر6 وکٹیں کھودیں،یاسرحمید23رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احسان عادل، کامران حسین اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔ واپڈا سے میچ میں کے آر ایل نے3وکٹ پر 113رنز بنالیے۔
Load Next Story