اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری

اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ترجمان حماس

اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ترجمان حماس. فوٹو:فائل

WASHINGTON:
اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے شمالی حصے البیروجی میں قائم حماس کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی جب کہ حماس کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں اسرائیل کی غزہ میں بربریت کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے عیدالفطر سے قبل غزہ میں بمباری شروع کردی۔
Load Next Story