کے الیکٹرک کا عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
بریک ڈاؤن کی صورت میں ریپڈرسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے گی، ترجمان کے الیکٹرک
کے الیکٹرک نے شہر قائد میں عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور بجلی کی شکایات سننے کے لیے 4 ریجنل کنڑول سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ کسی بھی بریک ڈاؤن یا فنی خرابی کی صورت میں ریپڈرسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔
واضح رہے رمضان المبارک میں بھی کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کی جانب سے سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس دوران بھی ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جب کہ کراچی میں 2 ہفتوں کے دوران بجلی کے 5 بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے نتیجے میں کئی بار نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2y8wto_loadshedding-on-eid_news