حیدرآبادجیے سندھ محاذکی ’’حق خود ارادیت‘‘ ریلی

سندھ سازشوں میںگھراہواہے،تقسیم کی باتیں برداشت نہیںکرینگے،رہنمائوںکا خطاب

سندھ سازشوں میںگھراہواہے،تقسیم کی باتیں برداشت نہیںکرینگے،رہنمائوںکا خطاب

جیے سندھ محاذکی جانب سے''حق خود ارادیت''کے عنوان سے نسیم نگر چوک سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں دیگر قوم پرست جماعتوں کے رہنما اورکارکنان بھی شریک تھے ۔ پارٹی چیئرمین عبدالخالق جونیجو، ڈاکٹر برکت جتوئی، یونس راہو،

کمیونسٹ پارٹی کے امداد قاضی،عوامی پارٹی کے تاج مری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزرگوں نے وطن اس لیے بنایا تھاکہ یہاںکے عوام کو معدنی وسائل پرحق دینے کے ساتھ انکے مسائل بھی حل کیے جائیںگے لیکن ایسا نہیں ہوا اور یہاںکے عوام کو صرف بھوک و افلاس دی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت سندھ مختلف سازشوں میںگھرا ہوا ہے اور اسے تقسیم کرنے کی باتیںکی جارہی ہیں،


اگرکسی نے بھی سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو سندھ کے غیور بیٹے اس کو بچانے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیںکریں گے۔انھوں نے کہاکہ اگرکوئی پاکستان تقسیم کرنے کی بات کرتا ہے تو اسے غدارکہا جاتا ہے اور اس پر غداری کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے لیکن آج ریاست کی مہربانی سے سندھ تقسیم کرنے کی باتیںکی جارہی ہیں اور کسی طرف سے کوئی مذمتی بیان بھی جاری نہیںک

یا جارہا ہے بلکہ حکمران اپنے اقتدارکو طول دینے کے لیے مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس سے لگتا ہے کہ حکمرانوں نے سندھ کا سوداکرلیاہے۔ انھوں نے کہاکہ سندھ کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیںگے۔
Load Next Story