کراچی میں رینجرز کے قیام کی سندھ اسمبلی سے فوری توثیق کرائی جائے آصف زرداری
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147 کے تحت کراچی میں رینجرز کے قیام کی فوری توثیق کرائی جائے۔
دبئی کے زرداری ہاؤس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار عشائیہ دیا گیا جس میں بلاول بھٹوزرداری، رحمان ملک، شرجیل میمن، مراد علی شاہ، سہیل انور سیال سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147 کے تحت کراچی میں رینجرز کے قیام کی فوری توثیق کرائی جائے، سول اور عسکری قیادت خطرات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں فوجی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی سے چھٹکارا حاصل کرکے دم لیں گے۔ ورکنگ باؤنڈی پر بھارتی جارحیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔