سونامزیدڈھائی سو روپے تولہ سستا چاندی 15 روپے مہنگی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 53400 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1740 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب مزید 250 اور214 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 53400 روپے ہوگئی، اسکے برعکس چاندی کی تولہ قیمت 15 روپے کے اضافے سے1140 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.86 روپے کے اضافے سے 977.14 روپے ہوگئی۔