نائن زیرو سے گرفتار افراد کراچی کا امن تباہ کرنے کی تقاریر کے سہولت کار تھے ڈی جی رینجرز

شہرکاامن تباہ کرنےوالوں کے خلاف رینجرزآپریشن جاری رہےگا، ترجمان سندھ رینجرز

شہرکاامن تباہ کرنےوالوں کے خلاف رینجرزآپریشن جاری رہےگا، ترجمان سندھ رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر بلال اکبر کا کہنا ہے کہنائن زیرو سے گرفتارافرادکراچی کاامن تباہ کرنیکی تقاریرکےسہولت کارتھے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ کے مرکز سے گرفتار افراد کراچی کا امن تباہ کرنے کے لئے نفرت انگیز تقاریر کا اہتمام اور کراچی کا امن تباہ کرنے کی تقاریر کے سہولت کارتھے۔




دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ شہرکاامن تباہ کرنےوالوں کے خلاف رینجرزآپریشن جاری رہےگا، مزید سہولت کاروں کی فہرست تیارکرلی ہیں ان کی بھی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ycybo_rangers-raid-90_news
Load Next Story