ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش عید کے روز بھی ابررحمت برسنے کا امکان
راولپنڈی میں 110 اور اسلام آباد میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور عید کے روز بھی بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور ایئرپورٹ پر 119 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ راولپنڈی میں 110 اور اسلام آباد میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اسی طرح منڈی بہاؤ الدین میں 59، مری 55 اور بنوں میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ بارش کے باعث بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور عید کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا شہر قائد کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم ابرآلود رہے گا اور رات بوندا باندی کا بھی امکان ہے جب کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2yd1qd_rain-on-eid_news