کراچی کے علاقے تیموریہ میں رینجرز کا چھاپہ کالعدم تنظیم کے 3 افراد گرفتار

رینجرز نے کافی دن تک تینوں افراد پر نظر رکھنے کے بعد انھیں گرفتار کیا، ذرائع

تینوں افراد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بھی تھے۔ فوٹو:فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA:
تیموریہ کے علاقے رینجرز نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے تیموریہ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کافی دن تک تینوں افراد پر نظر رکھنے کے بعد انھیں گرفتار کیا، تینوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز نے تینوں افراد کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ تینوں افراد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بھی تھے۔
Load Next Story