امن مذاکرات کی حمایت پر ملا عمر کے مشکور ہیں افغان صدر اشرف غنی
طالبان سے مذاکرات ہی ملک سے خونریزی کے خاتمے اور امن کا واحد راستہ ہے، افغان صدر
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت پر طالبان رہنما ملا عمر کے مشکور ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی کا عید پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ہی ملک سے خونریزی کے خاتمے اور امن کا واحد راستہ ہے، طالبان سے مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کی حمایت پر طالبان رہنما ملا عمر کے مشکور ہیں، یہ بات اہم ہے کہ طالبان سیاسی عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔ مذاکرات میں افغان امن عمل کو تیز کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔