گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورز اور گارڈ قرار
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ایمرجنسی بریک تاخیرسے لگائے جانا بھی حادثے کی بنیادی وجہ بنا،انکوائری رپورٹ
لاہور:
گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جوائنٹ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی جس میں ٹرین ڈرائیورزاور گارڈ کو حادثے کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جوائنٹ انکوائری رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دارٹرین ڈرائیور ریاض احمد اور محمد فیاض سمیت گارڈ شاہد محمود کو قرار دیا گیا ہے جب کہ اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد محمد احسان الحق اور سیکشن کنٹرولراویس اخترپر بلواسطہ ذمے داری عائد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ایمرجنسی بریک تاخیر سے لگائے جانا بھی حادثے کی بنیادی وجہ بنا اور ٹرین حد رفتار سے زیادہ تیزچلائی جارہی تھی جس کے باعث انجن پٹڑی سے نہرمیں گرا جس کے باعث ہلاکتیں پیش آئیں۔
واضح رہے کہ 2 جولائی کو گوجرانوالہ میں ہیڈ چھنانواں کے قریب پل ٹوٹنے کے نتیجے میں فوجی دستوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد فوجیوں سمیت 19 افراد شہید ہوگئے تھے۔