ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون فلم ’’دھوم 4 ‘‘میں جلوہ گرہوں گے

ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم’’دھوم‘‘کےچوتھےسیکوئل میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم ''دھوم'' کے چوتھے سیکوئل میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''دھوم'' کے چوتھے سیکوئل کی فلم ''دھوم 4'' بنائیں گے جب کہ یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی ایکشن، تھرل اور رومانوی فلم میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔


اداکار ہریتھک روشن فلم کے دوسرے سیکوئل ''دھوم 2'' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جسے شائقین نے بے حدپسند کیاتھا۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی فلم ''موہن جودڑو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story