عید کے روز ملک کیلیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین کا عید پر قوم کو پیغام

عید کے دن اختلافات بھلا کر اخوت و محبت کو فروغ دیں، وزیراعظم ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے جب کہ اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کے روز ملک کے لیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ عید الفطر اللہ کے حضور شکر بجالانے کا دن ہے اور اس دن اختلافات بھلا کر اخوت و محبت کو فروغ دیں جب کہ اس خوشی کے موقعے پر ملک کے لیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر سانحہ پشاور کے معصوم شہدا کو بھی یاد رکھیں اور کیمپوں میں مقیم فاٹا کے متاثرین کو بھی نہ بھلائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ وطن عزیز کو امن و ترقی سے ہمکنار کرے۔


دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ناداروں، غربا اور مساکین کو بھی شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ قوم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ydlnq_pm-president_news
Load Next Story