طالبان ترجمان احسان اللہ کے سر کی قیمت 10کروڑ مقرر ملالہ کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان

حکیم اللہ دوماہ قبل ہلاک ہوچکا،فضل اللہ کوتحریک طالبان کاامیربنایاجارہاہے،رحمن ملک، سوات کادورہ

سوات: وزیر داخلہ رحمن ملک ملالہ کے ساتھ حملے میں زخمی ہونے والی کائنات کی عیادت کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیرداخلہ رحمن ملک نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی ذمے داری قبول کرنے والے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے سرکی قیمت دس کروڑروپے مقررکردی ہے۔


سی این این کوانٹرویومیںانھوںنے ملا فضل اللہ کواس حملے کاذمے دارقرار دیاہے جوسوات آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگیا تھا ، انھوںنے کہاکہ ملالہ یوسفزئی پرحملے کامنصوبہ افغانستان میںتیارکیا گیا تھا،چارافرادوہاں سے آئے ایک شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے اوراس کے کچھ ساتھی گرفتار ہوئے ہیں، ایک شخص کی منگیتر کو حراست میں لیاگیا ہے۔سوات میںملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی طالبہ کائنات کے عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگو میں رحمٰن ملک نے کہاکہ ملالہ ایک نظریے کانام ہے اُسے کچھ نہیں ہو سکتااس موقع پرانھوںنے حکومت کی طرف سے ملالہ کیلیے تمغہ شجاعت کااعلان کیا۔

اُنھوںنے کہاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ طالبا ن جیسے میںظالمان کہتاہوںکاامیرحکیم اللہ محسودتقریباً دو،ڈھائی ماہ قبل ہلاک ہوااس کی جگہ ملافضل اللہ کونیاامیر مقررکیاجارہاہے، اُنھوںنے کہاکہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان جیسے لوگ جانورہیںاُنھیں انسان کہناانسانیت کی تو ہین ہے،ملالہ جیسی معصوم بچی پرمزیدحملوںکااعلان طالبان کاانسانیت دشمن ہونے کاثبوت ہے،اُنہوںنے ملالہ، کائنات،شازیہ کے نام سے فرنٹیرکانسٹیبلری میںالگ الگ یونٹ کے قیام،کائنا ت کو میڈیکل میںسرکاری خرچہ پرداخلہ دینے کے علاوہ کائنات کے بھائی ذیشان حید ر کو پاسپورٹ آفس میںنوکری دینے کااعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story