الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد122ہوگئی

کوئٹہ میں 2 مقدمات سمیت بلوچستان بھر میں الطاف حسین کے خلاف 11مقدمات درج کرائے گئے

کوئٹہ میں 2 مقدمات سمیت بلوچستان بھر میں الطاف حسین کے خلاف 11مقدمات درج کرائے گئے۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں درج کیے گئے مقدمات کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

متنازع تقریرکرنے پر الطاف حسین کیخلاف اسلام آباد میں 4، لاہور 4، ملتان، چنیوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، گجرات، سمیت صوبہ پنجاب میں اب تک 54 مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں، سندھ میں 30 مقدمات درج کیے گئے ہیں، تھرپارکر، شکار پور، کشمور، کندھ کوٹ، سکھر، جیکب آباد، بدین، لاڑکانہ، خیرپور،دادو، حیدرآباد، مٹیاری، میرپور خاص، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو میں درج مقدمات میں دفعہ 153اے اور مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔


کوئٹہ میں 2 مقدمات سمیت بلوچستان بھر میں الطاف حسین کے خلاف 11مقدمات درج کرائے گئے، خیبر پختونخوا میں 8، کشمیر میں 2 ، گلگت بلتستان میں الطاف حسین کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے۔ نیو ٹاؤن پولیس نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور دیگر اہم رہنماؤں سمیت 21 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور دیگر اہم رہنماؤں سمیت 21 نامزد افراد کے خلاف مدعی فضل حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 222/15 درج کرلیا،کراچی میں مجموعی طور پر17 مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں سے 16 مقدمات ضلع ملیر جبکہ پہلا مقدمہ ضلع ایسٹ میں درج کیا گیا ہے ۔
Load Next Story