سزاؤں میں تخفیف پر کراچی کی مختلف جیلوں سے 452 قیدی رہا

سینٹرل جیل کراچی سے 260، ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 190 جبکہ ویمن جیل سے 2 خواتین قیدی رہا کی گئیں

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کا اعلان کیا گیا تھا فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کے اعلان کے بعد شہر کی مختلف جیلوں سے کم و بیش 452 قیدی رہا کردیے گئے۔


عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے بھی خصوصی اختیارات کے تحت قیدیوں کی سزا میں 60 روز کی تخفیف کا اعلان کیا گیا۔ سزاؤں میں تخفیف کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے 260، ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 190 جبکہ ویمن جیل سے 2 خواتین قیدی رہا کی گئیں۔

واضح رہے کہ ہرسال عیدین کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے دہشت گردی اور غداری کے مقدمات میں سزا یافتہ مجرموں کے علاوہ تمام قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کیا جاتا ہے۔
Load Next Story