ایف سی کا آوارن میں آپریشن کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک
ملزمان سانحہ مستونگ، تربت اورکئی مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے، محکمہ داخلہ بلوچستان
فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے ضلع آواران میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت کئی دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آواران میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت کئی دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعدا میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سانحہ مستونگ، تربت اور مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے، ملزمان نے تربت میں 40 سے زائد اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔