کراچی میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں پر تشدد کے بعد آگ لگادی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی جدوجہد کے بعد ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی جدوجہد کے بعد ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا. فوٹو: فائل

کورنگی نمبر ساڑھے 3 میں مشتعل شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو زخمی کردیا جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انھیں آگ لگادی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی جدوجہد کے بعد ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا تاہم جھلس جانے کے باعث ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story